بارسلونا میں اسپين كے پيش نمازوں كا تيسرا اجلاس

IQNA

بارسلونا میں اسپين كے پيش نمازوں كا تيسرا اجلاس

0:39 - December 06, 2007
خبر کا کوڈ: 1608955
بين الاقوامی گروپ : ۴ دسمبر ۲۰۰۷ ء كو اسپين كے شھر بارسلونا میں وہاں كے پيش نمازوں كا تيسرا اجلاس منعقد ہوا اس اجلاس میں پيش نمازوں كے علاوہ اسلامی مراكز كے صدور نے شركت كی ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے امارات كے روزنامہ ٫٫ البيان ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس اجلاس كو منعقد كرنے والی انجمن نے اس اجلاس كا مقصد اسلام كی حقيقی تعليمات كا غير مسلموں كے لیے تعارف بتايا ہے اس انجمن نے اپنے بيانیے میں لكھا ہے كہ بارسلونا میں مساجد اور اسلامی مراكز كی تعداد میں ہوشربا اضافہ ديكھنے میں آيا ہے جس كی وجہ سے وہاں پر اسلام كے خلاف پروپيگنڈہ اور سازشیں شروع ہو گئیں ہیں ايسے موقع پر یہ اجلاس ، اعتراضات كو دور كر كے افہام و تفھيم كی فضا پيدا كرے گا ۔
198241
نظرات بینندگان
captcha