قرائت اور حفظ قرآن پر عمل كرنے كا پيش خيمہ ہے

IQNA

قرائت اور حفظ قرآن پر عمل كرنے كا پيش خيمہ ہے

0:48 - December 06, 2007
خبر کا کوڈ: 1608960
قرآنی سرگرمياں گروپ : زاھدان كے علوم قرآنی كالج كی طالبہ ٫٫ فاطمہ نظری ٬٬ نے كہا كہ تجويد ، قرائت اور حفظ قرآن ، قرآن مجيد پر عمل كرنے كا مقدمہ ہے۔


بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كے شعبہ سيستان و بلوچستان كی رپورٹ كے مطابق ٫٫ فاطمہ نظری ٬٬ علوم قرآنی كالج زاھدان میں تفسير قرآن كی تعليم حاصل كر رہی ہیں ۔
انہوں نے ۱۰ سال كی عمر میں قرآن مجيد كو حفظ كرنا شروع كيا اور ۱۴ سال كی عمر میں پورا قرآن حفظ كر ليا ۔
اس قرآن كی حافظہ نے قرآن كريم كے چند مقابلوں میں شركت كی اور حج و عمرہ كے ٹكٹ بطور انعام حاصل كیے ۔
انہوں نے كہا كہ حفظ قرآن كريم انسان كے كردار میں بلندی كے علاوہ انسان كے حافظے كی تقويت كا سبب بنتا ہے ۔
198227
نظرات بینندگان
captcha