ليبيا میں نابينا افراد كے لیے مخصوص قرآن كريم كی اشاعت

IQNA

ليبيا میں نابينا افراد كے لیے مخصوص قرآن كريم كی اشاعت

8:02 - December 11, 2007
خبر کا کوڈ: 1610519
بين الاقوامی گروپ : ليبيا میں بن غازی كے علاقہ میں انجمن نابينايان كی كوششوں سے نابينا افراد كے لیے پہلی مرتبہ قرآن كريم شائع كيا گيا ہے ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے ليبيا كی خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس قرآن مجيد كی تحرير كا كام ۲۰۰۳ ء میں شروع كيا گيا اور امسال ستمبر كے اوائل میں یہ كام پایہ تكميل كو پہنچا ۔
گذشتہ ہفتے سوموار كے دن نابينوں كی اس انجمن كی تاسيس كے ۴۷ ویں سال كی مناسبت سے ليبيا كے بن غازی علاقے میں ايك عظيم جشن منعقد كيا گيا تھا ۔ اس جشن میں ليبيا كی وزارت اوقاف اور اس انجمن كے عہديداروں كے علاوہ حفاظ قرآن كريم نے بھی شركت كی اس تقريب میں قرآن كريم كو نشر كرنے والی انجمن كے سربراہ جناب فرج عوض عياد نے كہا كہ اس قرآن كی اشاعت میں ليبيا كی وزارت اوقاف نے بہت تعاون كيا ہے ۔
200213
نظرات بینندگان
captcha