نامور متكلم اور فقیہ ملا محمد حسين بن محمد جعفر فشاركی سن ۱۲۶۶ ھ –ق كو اصفہان میں پيدا ہوۓ –انہوں نے اپنے شہر میں ،اپنے بھائی ملا محمد باقر فشاركی ،حاج شيخ محمد باقر مسجد شاہی اور مرزا محمد ھاشم چہار سوقی جيسے اساتذہ سے تعليم حاصل كی اور پھر وہ نجف اشرف میں مرزا بزرگ شيرازی اور مرزا حبيب اللہ رشتی كے درس میں شركت كرنے لگے۰آخوند فشاركی نے سب سے زيادہ استفادہ شيخ زين العابدين مازندرانی كے درس سے كيا اور ان سے اجازہ اجتھاد حاصل كيا-اس كے بعد وہ اصفہان واپس آكر درس و بحث اور لوگوں كی ھدايت میں مشغول ہو گۓ اور زندگی كے آخری ايام میں مرجعيت مطلق پر فاﺋز ہوۓ- آخوند فشاركی كے درس میں علماء اور فضلاء كی كثير تعداد شركت كرتی تھی جن میں آيت اللہ سيد شہاب الدين مرعشی نجفی شامل تھے-اسی طرح اس مایہ ناز عالم دين كی كئی تاليفات ہمارے درميان موجود ہیں جن میں سے ايك حاشیہ رساﺋل ہے ۰ ملا حسين فشاركی نے سن ۱۳۵۳ ھ –ق ۸۷ كو سا ل كی عمر میں اصفہان میں وفات پائی اور انہیں اسی شہر میں سپرد خاك كر ديا گيا-