اردبيل كے ٫٫ جامعہ زينبیہ سلام اللہ علیھا٬٬ میں قرآنی اساتذہ كے لیے ٹريننگ كورس كا انعقاد

IQNA

اردبيل كے ٫٫ جامعہ زينبیہ سلام اللہ علیھا٬٬ میں قرآنی اساتذہ كے لیے ٹريننگ كورس كا انعقاد

8:47 - December 13, 2007
خبر کا کوڈ: 1611279
قرآنی سرگرمياں گروپ : اردبيل كے عوامی سنٹر ٫٫ جامعہ زينیہ سلام اللہ علیھا ٬٬ كی كوشش سے قرآنی اساتذہ كے لیے ٹريننك كورس كا انعقاد كيا جاۓ گا ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے جامعہ زينبیہ سلام اللہ علیھا٬٬ كی سربراہ ٫٫ معصومہ محسن زادہ ٬٬ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ ٹريننگ كورس خواتين كے لیے مخصوص ہے اور اب تك ۸۰ خواتين نے اپنے نام اندراج كرواۓ ہیں ۔ انہوں نے گذشتہ امتحان كی رپورٹ ديتے ہوۓ كہا كہ اس میں ۲۲ خواتين كامياب ہوئی ہیں ۔ محسن زادہ نے كہا كہ اس ٹريننگ كورس كا مقصد یہ ہے كہ خواتين بہتر انداز میں قرآنی تعليمات سے روشناس ہو سكیں لہذا فن تدريس بھی سكھايا جاۓ گا ۔
201328
نظرات بینندگان
captcha