مشہد میں ٫٫ علامہ عسكری ٬٬ كی ياد میں سيمينار

IQNA

مشہد میں ٫٫ علامہ عسكری ٬٬ كی ياد میں سيمينار

0:58 - December 15, 2007
خبر کا کوڈ: 1611673
نظر و فكر گروپ : مشہد مقدس میں علامہ عسكری كی ياد میں عظيم الشان سيمينار منعقد كيا جاۓ گا ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كے شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق دفتر تبليغات اسلامی خراسان رضوی نے علامہ عسكری كی سالگرہ كے موقع پر ان كی ياد میں عظيم الشان سيمينار منعقد كرنے كا پروگرام بنايا ہے جس كا عنوان ٫٫ علامہ عسكری ، محافظ تشيع اور وحدت كے داعی ٬٬ ہو گا ۔
اس سيمينار كا مقصد علامہ عسكری كی خدمات كی قدر دانی اور مذھب تشيع كی حفاظت میں ان كی زحمات پر انہیں خراج عقيدت پيش كرنا ہے ۔
اس سيمينار میں نامور محقق رسول جعفريان خطاب كریں گے اور آيت اللہ رضا زادہ اور حجة الاسلام الہی خراسانی كے مابين علمی نشست ہوگی
یہ سيمينار ۱۲ دسمبر دفتر تبليغات خراسان رضوی میں منعقد ہو گا ۔
نظرات بینندگان
captcha