كينيا كے مسلمانوں كا عيد قربان كی مناسبت سے جشن

IQNA

كينيا كے مسلمانوں كا عيد قربان كی مناسبت سے جشن

8:38 - December 18, 2007
خبر کا کوڈ: 1612853
بين الاقوامی گروپ : عيد قربان كی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی نے كينيا میں ايك جشن كا اہتمام كيا ہے اس جشن میں كينيا كے مسلمانوں اس جشن میں بڑھ چڑھ كر شركت كریں گے ۔

كينيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كے مدير ٫٫ علی باقری ٬٬ نے بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ سے ٹيلی فون پر گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ جشن كا یہ پروگرام ۲۰ دسمبر ۲۰۰۷ ء بروز جمعرات عيد قربان سے ايك دن پہلے كينيا كی مختلف مساجد میں شروع ہو جائیں گے اور چند دنوں تك جاری رہیں گے ۔ جناب باقری نے بتايا كہ مغربی كينيا كے ٫٫ كيسومو ٬٬ علاقے میں یہ جشن ۲۱ دسمبر بروز جمعہ عيد كے دن سے شروع ہو گا اور تين دن تك جاری رہے گا ۔
جشن كی اس تقريب میں مبلغ حضرات اور وہاں كے مسلمان شركت كریں گے ۔
202824
نظرات بینندگان
captcha