بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق زمبابوے میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كے مدير ٫٫ محمد حسن ايپكچی ٬٬ نے ايكنا سے ٹيلی فونك گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ دعاء عرفہ كی یہ روحانی تقريب ۲۰ دسمبر ۲۰۰۷ ء بروز جمعرات عصر كے وقت زمبابوے كے دارالحكومت ٫٫ حرارہ ٬٬ میں شروع ہوگی اور نماز مغرب تك جاری رہے گی ۔
اس تقريب میں زمبابوے میں مقيم ايرانی ، ايرانی ڈپلومیٹ اور اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير شركت كریں گے ۔
جناب ايپكچی نے وضاحت كی كہ اس تقريب میں پہلے دعاء عرفہ پڑھی جاۓ گی اور پھر نماز مغرب ہوگی اور آخر میں دعاء كميل پڑھی جاۓ گی ۔
جناب ايپكچی نے بتايا كہ زمبابوے میں نماز عيد قربان ۲۱ دسمبر ۲۰۰۷ ء كو جمعہ كے دن پڑھی جاۓ گی ۔
202817