عاليقدر فقیہ اور مرجع تقليد آيت اللہ ٫٫سيد محمد تقی خوانساری٬٬ كی رحلت(۱۳۷۱ ھ ق)

IQNA

عاليقدر فقیہ اور مرجع تقليد آيت اللہ ٫٫سيد محمد تقی خوانساری٬٬ كی رحلت(۱۳۷۱ ھ ق)

11:46 - December 18, 2007
خبر کا کوڈ: 1612983
آيت اللہ سيد محمد تقی خوانساری سن ۱۳۰۵ ھ ق كو خوانسار میں پيدا ہوۓ

آيت اللہ سيد محمد تقی خوانساری سن ۱۳۰۵ ھ ق كو خوانسار میں پيدا ہوۓ –اپنے شہر میں ابتدائی تعليم حاصل كرنے كے بعد وہ نجف اشرف چلے گۓ اور آخوند خراسانی ،سيد محمد كاظم يزدی ،مرزا نائينی اور آقا ضياء الدين عراقی كے درس میں شركت كرنے لگے-پہلی جنگ عظيم كے آغاز كے ساتھ ہی وہ دوسرے علماء كے شانہ بشانہ اپنی اسلامی سرزمين كے دفاع كی خاطر مجاہدين كی صف میں شامل ہو گۓ اور اس راہ میں انہوں نے چار سال كی قيد بھی برداشت كی –خوانسار میں واپس آنے كے بعد وہ آيت اللہ حائری يزدی كے درس میں شركت كرنے لگے ان كے خصوصی شاگردوں میں شمار ہونے گے –حوزہ علمیہ قم كے بانی آيت اللہ حائری يزدی كی وفات كے بعد آيات عظام :حجت كوہ كمری،اور صدر كے ساتھ مل كر انہوں نے حوزہ علمیہ قم كی زعامت اور لوگوں كی دينی مرجعيت كے عہدہ كو سنبھالا –سن ۱۳۲۰ ھ ش كو ايران میں اتحادی افواج كی موجودگی كے دوران ان كی نماز استسقا اور بارش كی دعا كی قبوليت ،ہر عام و خاص كے نزديك مشہور ہے –اپنی زندگی كے آخری سال میں ہمدان كے عوام كی دعوت پر موسم گرما كی تعطيلات گزانرے كے لیے اس شہر گۓ اور لوگوں نے ان كا انتہائی شان و شوكت سے استقبال كيا –
آخر كار ايك دن وہ ہمدان كی جامع مسجد میں نماز جماعت كے لیے جا رہے تھے كہ دل كا دورہ پڑا اور ۷ ذيحجہ سن ۱۳۷۱ ھ ق كو ۶۶ سال كی عمر میں اپنے خالق حقيقی سے جا ملے اور انہیں انتہائی شان و شوكت كی تشييع جنازہ كے بعد حضرت معصومہ ۜ كے حرم مطہر میں ان كے استاد كے جوار میں سپرد خاك كر ديا گيا-

نظرات بینندگان
captcha