مسلم بن عقيل اپنے دور كی ايك باتقوی اور مایہ ناز شخصيات میں سے شمار ہوتے تھے ،وہ اھل كوفہ كی امام حسين ۜ كی بابت وفاداری كو پركھنے كی غرض سے اس شہر میں ۜے تھے –كيونكہ اھل كوفہ نے امام حسين ۜ كو اس شہر میں آنے اور يزيد بن معاویہ كی ظالم حكومت كے خلاف قيام كرنے كی خاطر ہزاروں خط لكھكر دعوت دی ہوئی تھی-اھل كوفہ نے اگرچہ ابتداء میں مسلم بن عقيل كا انتہائی گرمجوشی سے استقبال كيا تھا ليكن جب بے رحم اور ظالم عبيد اللہ بن زياد كوفہ كا حاكم بنا تو اھل كوفہ اس كے جھوٹے وعدوں كے دھوكہ میں آگۓ اور جہالت اور خوف كی وجہ سے انہوں نے امام حسين ۜ كی حمايت كو ترك كرتے ہوۓ مسلم كو تنہا چھوڑ ديا بنا بر اين ابن زياد كے كارندوں نے مسلم كو گرفتار كر كے اس پليد اور ظالم حاكم كے حكم سے امام حسين كے سفير كو دارلامارہ كی چھگت سے گرا كر شہيد كر ديا