اردبيل كے ادارہ تبليغات اسلامی كے دارالقرآن كے انچارج عزيز صابر نے بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ قرآنی تعليمات كے سلسلے میں اردبيل كے كچھ شہروں اور قرآنی مراكز میں تربيت معلم قرآن كے كورس ہو رہے ہیں ۔
انہوں نے وضاحت كی كہ شھر گرمی ، بيلہ سوار ، خلخال ، كوثر ، نمين اور پارس آباد میں تربيت معلم قرآن كے كورسز ہو رہے ہیں ۔
اردبيل كے ادارہ تبليغات اسلامی دارالقرآن كے انچارج نے بتايا كہ عيد غدير خم كی رات كو اردبيل میں ايك قرآنی محفل بھی منعقد كی جاۓ گی اور یہ قرآنی محفل امام خمينی رہ امداد كمیٹی اور اردبيل كے ادارہ تبليغات اسلامی كے باہمی تعاون سے منعقد كی جاۓ گی ۔
انہوں نے كہا كہ اس قرآنی محفل میں بين الاقوامی ممتاز قراء حامد شاكر نژاد اور رضا محمد پور قرآنی مجيد كی تلاوت كریں گے ۔
جناب عزيز صابر نے كہا كہ اس محفل قرآنی محفل كے اختتام پر اردبيل كے ادارہ تبليغات اسلامی كے مدير تقرير كریں گے ۔
اردبيل كے ادارہ تبليغات اسلامی كے دارالقرآن كے انچارج نے مزيد بتايا كہ اس كے علاوہ غدير كے موضوع پر ايك مقابلہ میں منعقد كيا جاۓ گا جس میں ممتاز افراد كو انعامات دیۓ جائیں گے ۔
205654