فن گروپ : ھالينڈی محقق نے ٫٫ فجر موسيقی فيسٹيول ٬٬ میں تقرير كرتے ہوۓ صداۓ قرآنی كو شرقی اقدار كی خوبصورتی پر بہترين دليل قرار ديا ہے ۔
بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق ٫٫ فجر موسيقی فيسٹيول ٬٬ میں ھالينڈی محقق ٫٫ نيلون در لينڈن ٬٬ نے موسيقی كے عنوان پر گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ مغربی موسيقی كی ابتداء روم سے ہوئی جو مشرق وسطی كی اقدار كے تابع تھا ۔
انہوں نے موسيقی كے مختلف فنی مراحل كا تجزیہ و تحليل پيش كرتے ہوۓ كہا كہ صداۓ قرآنی كو سننے سے معلوم ہوتا ہے كہ یہ خوبصوت آواز شرقی اقدار كی عكاسی كرتی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مشرقی اور مغربی موسيقی میں آوازہ خوانی اور بداھہ سرائی میں تشابہ پايا جاتا ہے ۔
اس محقق نے كہا كہ ۱۶۰۰ء كے عرصہ میں اٹلی فرھنگ اسلامی يا عثمانی ممالك سے رابطہ گہرا ہوا اور پھر دوبارہ اس میں نشيب و فراز بھی آتے رہے ہیں ۔
205767