مصر كے شھر اسكندریہ كی مساجد میں پيش نمازوں اور مبلغين كا كورس

IQNA

مصر كے شھر اسكندریہ كی مساجد میں پيش نمازوں اور مبلغين كا كورس

13:10 - December 30, 2007
خبر کا کوڈ: 1615988
بين الاقوامی گروپ : يكم جنوری ۲۰۰۸ ء كو پيش نمازوں اور مبلغين كی تريت كے لیے مصر كے شھر اسكندریہ میں ايك كورس منعقد كيا جاۓ گا۔ اس كورس میں ۵۰ مبلغ اور پيش نماز شركت كریں گے ۔
بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے محيط سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس كورس كا مقصد پيش نمازوں اور مبلغين كی دينی معلومات میں اضافہ كرنا اور ان كو تبليغ كے طريقوں سے آشنا كرنا ہے ۔
یہ كورس دو مہينوں تك جاری رہے گا اس میں مصری علماء اور خصوصا مفتی مصر ٫٫ علی جمعہ ٬٬ اور اسلامی يونيورسٹيوں كی انجمن كے سربراہ ٫٫ جعفر عبد السلام ٬٬ گفتگو كریں گے ۔
اس كورس میں پيش نمازوں كو تبليغات اسلامی كے جديد طريقوں سے آشنا كيا جاۓ گا اور اس كورس كے علاوہ ان كو انگريزی زبان كی بھی تعليم دی جاۓ گی ۔
206374

نظرات بینندگان
captcha