احمد آباد كی جامع مسجد عليا میں قرآنی محفل

IQNA

احمد آباد كی جامع مسجد عليا میں قرآنی محفل

11:40 - December 31, 2007
خبر کا کوڈ: 1616317
اعزازی گروپ / شعبان علی قانعی اردكانی : عيد غدير اور ہفتہ ولايت كی مناسبت سے احمد آباد كی جامع مسجد عليا میں ايك قرآنی محفل كا انعقاد كيا گيا تھا ۔
بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اردكان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے قرآن سنٹر نے عيد غدير كی مناسبت سے احمد آباد كی جامع مسجد عليا میں ايك قرآنی محفل كا انعقاد كيا تھا اس محفل میں اردكان كے ممتاز قراء نے شركت كی ۔
اس روحانی محفل میں قراء نے قرآن كريم كی تلاوت كی ۔
اس محفل میں قرآن اور ولايت كے موضوع پر كوئز مقابلے كا بھی انعقاد كيا گيا تھا اور اس محفل كے اختتام پر احمد آباد كے امام جمعہ نے خطاب كيا ۔
207112

نظرات بینندگان
captcha