بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق ڈھاكہ میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كے ثقافتی شعبہ نے قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ سيد علی خامنہ ای كے پيغام حج كا ترجمہ كيا اور پھر اسے بنگلہ ديش كے كثير الاشاعت اخبار ٫٫ انقلاب ٬٬ میں شائع كيا گيا ۔ روزنامہ انقلاب ايك لاكھ كی تعداد میں شائع ہوتا ہے اور بنگلہ ديش كی سياست پر اس كے اثرات نماياں ہیں بالخصوص یہ اخبار انقلابی رجحانات اور معاشرہ كے روشن خيال طبقے سے زيادہ وابستہ ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس روزنامہ میں قائد انقلاب اسلامی كے پيغام كا پورا ترجمہ جو راۓ زنی كا قابل قبول ترجمہ تھا وہ بھی ہے اور اس كے ساتھ آيت اللہ خامنہ ای كی تصوير بھی شائع كی گئی ہے۔
ياد رہے كہ آج تك امام خمينی رہ اور قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای كے كسی بھی پيغام حج كو بطور كامل بنگلہ ديشی اخباروں میں جگہ نہیں دی گئی تھی ۔ اس كے علاوہ ايرانی رايزنی كے ثقافتی شعبہ نے اسی پيغام كو انگريزی زبان میں ترجمہ كر كے كئی دوسرے اخباروں كو بھی ارسال كيا ہے اور اس پيغام كے بنگالی ترجمہ كو بنگلہ ديش كے مختلف علاقوں میں بھی تقسيم كيا گيا ہے ۔
2075911