بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق ادارہ تبليغات اسلامی كے تعلقات عامہ كے انچارج ٫٫ محمد عباسيان ٬٬ نے ايكنا سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ قرآنی كلاسوں میں ممتاز افراد قرائت اور حفظ قرآن كے مقابلوں كے لیے آمادہ ہیں ۔
جناب عباسيان نے وضاحت كی كہ ان مقابلوں میں ۱۶ سال سے كم عمر كے لڑكياں اور لڑكے اور ۱۶ سال سے زائد عمر كے افراد شركت كریں گے ۔
انہوں نے بتايا كہ لڑكوں كے مقابلے ۲ جنوری ۲۰۰۸ ء اور لڑكيوں كے مقابلے ۳ جنوری كو منعقد ہوں گے ۔
ان مقابلوں میں پہلی اور دوسری پوزيشن حاصل كرنے والے افراد ملكی سطح كے مقابلوں میں شركت كر سكیں گے ۔
207747