بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق ٫٫ دی انڈين نيوز ٬٬ نے لكھا ہے كہ یہ كانفرنس تين دن تك جاری رہے گی جس میں ہندوستان كے مختلف علاقوں سے نمائندگان شريك ہو رہے ہیں اور اس كے علاوہ سعودی عرب ، فرانس ، كينیڈا ، انگلينڈ سے بھی علماء شركت كر رہے ہیں ۔
اس كانفرنس میں شريك ايك عالم دين رياض احمد نے كہا كہ اس كانفرنس كی پہلی نشست ٫٫ دنياۓ معاصر كے مسائل ٬٬ ہوگا ۔
انہوں نے كہا كہ جو لوگ خدا پر ايمان ركھتے ہیں انہیں چاہیے كہ صداقت ، انسانيت سے محبت اور شدت پسندی اور دہشت گردی سے پرھيز كریں ، اس كانفرنس كے ايك اور شريك انور حسين نے كہا كہ مسلمان دنيا كے جس كونے میں بھی آباد ہوں انہیں چاہیے كہ اسلامی تعليمات كی سر بلندی كے لیے كوشاں رہیں ۔
اس عظيم كانفرنس كا انعقاد ہندوستان كی جماعت اسلامی تبليغی تحريك نے كيا ہے ۔
208081