شمس العلماء كے لقب سے معروف اور سيد حامد حسين كے فرزند ارجمند سيد ناصر حسين ہندی ٬ہندوستان كے عظيم علماء اور اپنے علاقہ كے مفتی اور مرجع تھے-وہ ۱۹ جمادی الثانی سن ۱۲۸۴ ھ ق كو پيدا ہوۓ انہوں نے اپنے والد گرامی اور سيد محمد عباس سے تعليم حاصل كی ٬وہ فضائل اور نفسانی كمالات میں يكتا تھے-ان كے بھائی ٫٫سيد ذاكر حسين٬٬ بھی ہندوستان كے نامور علماء میں سے ہیں اور انہںو نے اپنے والد كی كتاب ٫٫عبقات٬٬ كی تشريح لكھی ہے –ان كی تاليفات میں سے ديوان الخطب ٬ ديوان الشعر ٬المواعظ ٬نفحات الازھار فی فضائل الائمة الاطہارۜ كی طرف اشارہ كيا جاسكتا ہے آخر كار سيد ناصر حسين نے ۷۷ سال كی عمر میں وفات پائی-