۲۴ذو الحجہ آیہ ولايت كے پيغمبر گرامی اسلامی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہونے كا دن

IQNA

۲۴ذو الحجہ آیہ ولايت كے پيغمبر گرامی اسلامی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہونے كا دن

10:33 - January 05, 2008
خبر کا کوڈ: 1617692
اعزازی خبر نگار محمد جوادی : ۲۴ ذو الحجہ ھجرت كے دسویں سال میں جب امير المٶمنين علی علیہ السلام خانہ كعبہ كے جوار میں حالت ركوع میں ايك محتاج شخص كو انگوٹھی عطا كرتے ہیں تو یہی آپ كا عمل اس آيت كا سبب نزول قرار پاتا ہے ۔
حذيفہ بن يمان كہتا ہے كہ پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی علیہ السلام كو يمن كی طرف بھيجا تھا اور خود حجة الوداع كرنا چاہتے تھے تو صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی علیہ السلام كو بھی مكہ مكرمہ آنے كا پيغام بھيجا آپ دونوں ہستيوں كی مكہ مكرمہ میں ملاقات ہوئی اور ہم اس وقت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كے ہمراہ تھے ايك دن حضرت علی علیہ السلام خانہ كعبہ كی طرف گۓ اور نماز میں مشغول ہو گۓ اسی اثنا میں ايك محتاج اور فقير آيا اور اس نے لوگوں سے امداد كا تقاضا كيا جب وہ فقير حضرت علی علیہ السلام كے پاس پہنچا تو آپ ركوع كی حالت میں تھے آپ علیہ السلام نے اسی حالت میں انگوٹھی اتار كر فقير كو دے دی حذيفہ كہتے ہیں ہم رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كے پاس تھے ہم نے ديكھا كہ آيت نازل ہوئی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمارے لیے آيت كی تلاوت كی وہ آيت یہ تھی :
٫٫ انما وليكم اللہ و الذين آمنوا الذين يقيمون الصلاة و يوتون الزكوة و ھم راكعون ٬٬ ﴿ مائدہ / ۵۵ ﴾
پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس آيت كے نزول پر تكبير كہی اور پھر فرمايا اٹھو اور آٶ ديكھیں یہ صفات كس میں جلوہ گر ہیں جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد الحرام میں وارد ہوۓ تو آپ نے ايك فقير كو ديكھا اور اس سے پوچھا : كہاں سے آ رہے ہو ؟
اس نے كہا كہ میں ايك نمازی كے ہاں سے آ رہا ہوں جس نے اپنی انگوٹھی حالت ركوع میں مجھے عطا كی ہے ۔
پيغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ايك با ر پھر تكبير كہی اور آگے بڑھے جب حضرت علی علیہ السلام كے نزديك پہنچے تو آپ نماز ادا كر رہے تھے جب نماز ختم كی تو پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ علیہ السلام سے پوچھا آپ نے آج كيا كارنامہ انجام ديا ؟
تو حضرت علی نے پوری داستان سنائی پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انگوٹھی عطا كرنے كا واقعہ سن كر تيسری مرتبہ پھر تكبير كہی لہذا آيت ولايت حضرت امير المٶمنين علیہ السلام كی ولايت پر صراحت كے ساتھ دليل بن رہی ہے ۔
208509
نظرات بینندگان
captcha