بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كے شعبہ دارالحديث قم كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بر صغير پاك و ھند میں آيت اللہ ری شھری كی كتاب كو بہت پسند كيا جاتا ہے اور اسی بات كو مد نظر ركھتے ہوۓ علوم و معارف حديث تحقيقی سنٹر نے كتاب ٫٫ شھر اللہ فی الكتاب و السنة كو اردو ترجمے كے لیے منتخب كيا ہے ۔
یہ آيت اللہ ری شھری كی بارھویں كتاب ہے كہ جس كا اردو زبان میں ترجمہ كيا جا رہا ہے ۔
اس سے پہلے ان كی مندرجہ ذيل كتابوں كا اردو میں ترجمہ ہو چكا ہے ۔
موسوعہ ميزان الحكمة ، اہل بيت فی الكتاب و السنة ، الدنيا و الاخرة ، العقل و الجھل ، العلم و الحكمة ، كيميائی محبت ، المحبة ، خلاصہ غرر الحكم ، خلاصہ شھاب الاخبار ، خلاصہ تحف العقول اور الحج و العمرہ ،
208591