بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾ كی رپورٹ كے مطابق صوبہ سيستان و بلوچستان كے ادارہ اوقاف و امور خيریہ كے تعلقات عامہ كے انچارج نے ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ یہ مقابلے ۱۶ سال سے كم اور ۱۶ سال سے زيادہ عمر كی لڑكيوں اور لڑكوں كے لیے ہیں ۔
انہوں نے وضاحت كی كہ لڑكوں كے لیے یہ مقابلے ۷ اور ۸ جنوری كو ۳ بجے عصر كو منعقد ہوں گے ، یہ مقابلے ادارہ تبليغات اسلامی كے كانفرنس ہال میں منعقد ہوں گے ۔ جبكہ لڑكيوں كے لیے یہ مقابلے مكتب نرجس میں صبح ۹ بجے شروع ہو جائیں گے ۔
209941