مركز اسلامی لندن میں عزاداری سيد الشھداء كا انعقاد

IQNA

مركز اسلامی لندن میں عزاداری سيد الشھداء كا انعقاد

12:46 - January 12, 2008
خبر کا کوڈ: 1619710
بين الاقوامی گروپ : مركز اسلامی لندن میں محرم الحرام كے حوالے سے مجالس عزا ۱۰ جنوری ۲۰۰۸ سے شروع ہو گئی ہیں ۔
بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾ نے النباء سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مركز اسلامی لندن كے صدر حجت الاسلام و المسلمين ٫٫ عبد الحسين معزی ٬٬ نے بتايا كہ ان مجالس میں خطيب ٫٫ سيد عامر الحلو ٬٬ ہیں اور محبان اہل بيت كی بڑی تعداد ان مجالس میں شركت كرے گی ۔
اس كے علاوہ ان مجالس میں شاعر اہل بيت ٫٫ ملا باسم الدراجی ٬٬ امام حسين علیہ السلام اور ان كے با وفا انصار كی شہادت كے غم میں مرثیے پڑھیں گے ۔
عبد الحسين معزی نے بتايا كہ ہر سال پہلی محرم سے روز عاشوراء تك مركز حسينی لندن میں مجالس عزا كا انعقاد كيا جاتا ہے ۔
عبد الحسين معزی نے آخر میں امام حسين علیہ السلام كی روايت ٫ ان كان دين محمد لم يستقم الا بقتلی فيا سيوف خذينی ٬٬ كا حوالہ ديتے ہوۓ كہا كہ اگر امام حسين علیہ السلام اور ان كے با وفا ساتھيوں نے عاشورا كے دن عظيم قربانی نہ دی ہوتی تو دين اسلام اور پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كی رسالت نا بود ہو جاتی ۔
210937
نظرات بینندگان
captcha