برطانوی وزير اعظم كی وہاں كے مسلمانوں كی ہمدردياں حاصل كرنے كی كوشش

IQNA

برطانوی وزير اعظم كی وہاں كے مسلمانوں كی ہمدردياں حاصل كرنے كی كوشش

10:48 - January 13, 2008
خبر کا کوڈ: 1619978
بين الاقوامی گروپ : برطانیہ كے وزير اعظم گورڈن براٶن نے مسلمانوں كی حمايت حاصل كرنے كی غرض سے دہشت گردی اور سياسی و ثقافتی سرگرميوں میں مسلمانوں سے تعاون كی درخواست كی ہے ۔
بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾ نے الجزيرہ سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ برطانیہ كے وزير اعظم گورڈن براٶن نے لندن كے روزنامہ ﴿ دی ابزرو ﴾ كو انٹر ويو ديتے ہوۓ كہا كہ برطانیہ كی حكومت كی كوشش ہے كہ وہ مسلمانوں كو قائل كرے كہ برطانیہ كے بارے میں ان كا موقف درست نہیں ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ وہ اس بات كا بھی كھوج لگا رہے ہیں كہ برطانیہ كے مسلمان نو جوان كيوں مذھبی شدت پسندی كی طرف جا رہے ہیں ۔
برطانیہ كے روزنامہ ﴿ سن ڈے ٹيلی گراف ﴾ نے برطانیہ كے پوپ كا ايك مقالہ شائع كيا تھا اس مقالے میں پوپ نے مسلمانوں كو پست قوم قرار ديا تھا اور برطانیہ كے بعض علاقوں میں مسلمانوں كی آمد و رفت پر اعتراض كيا گيا تھا ۔
210497

نظرات بینندگان
captcha