بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾ كی رپورٹ كے مطابق نسيج سائیٹ نے لكھا ہے كہ مقابلے منعقد كرنے والی كمیٹی كا كہنا ہے كہ ان مقابلوں میں جدہ كے مختلف تعليمی اداروں سے حفاظ اور قاريان قرآن شريك ہوں گے ۔ كمیٹی نے مزيد كہا ہے كہ مذكورہ مقابلوں كو چند حصوں میں تقسيم كيا گيا ہے جن میں كل قرآن كے حفاظ كا مقابلہ ، تجويد اور تفسير قرآن كا مقابلہ ، ۲۰ پاروں كے حفظ كا مقابلہ ، اور ۵ پاروں كے حفظ اور تلاوت كا مقابلہ شامل ہیں ۔
انہی قرآنی مقابلوں كے ہمراہ سيرت نبوی اور حفظ احاديث كے مقابلے كا بھی انتظام كيا گيا ہے ۔ جس میں مختلف شعبہ ھای زندگی سے تعلق ركھنے والے افراد كی شركت متوقع ہے ۔ اس مقابلے كا نام ٫٫ النفس المطمئنة ٬٬ ركھا گيا ہے ۔
٫٫ النفس المطمئنہ ٬٬ مقابلے كے آرگنائزر شيخ خالد الجرسی نے كہا كہ اس مقابلے كے انعقاد كا مقصد سيرت رسول اعظم سے آگاہی اور سنت پيغمبر اسلام كا گہرا مطالعہ كرنا ہے ۔
211571