كويت میں عزاداری سيد الشہداء (ع﴾ كی مجالس

IQNA

كويت میں عزاداری سيد الشہداء (ع﴾ كی مجالس

12:44 - January 14, 2008
خبر کا کوڈ: 1620502
بين الاقوامی گروپ : ايام محرم الحرام اور شہادت سيد الشہداء (ع﴾ كی مناسبت سے كويت كے مختلف علاقوں میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كے تعاون سے مجالس عزا كا انعقاد كيا گيا ہے ۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كويت میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی فرھنگی كے عہديدار محمد علی كيانی نے ايكنا سے ٹيليفون پر بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ ان مجالس میں محبان اہلبيت علیھم السلام كی بڑی تعداد شريك ہوتی ہے اور ان مجالس كا اہتمام كويت میں ايرانی اسكولوں اور اسلامی جمہوریہ ايران كی سفارت كے تعاون سے كيا گيا ہے انہوں نے كہا كہ اس سلسلہ كی ايك مجلس ہر روز شام ساڑھے چھ بجے كويت كے علاقہ سالمیہ كے امام بارگاہ امام حسين میں منعقد كی جاتی ہے ۔
انہوں نے كہا كہ كويت میں ايرانی رايزنی كی طرف سے منعقد كی جانے والے مجلس میں تلاوت كلام پاك ايرانی قاری علی ظہرابی كرتے ہیں ان كے بعد محمد حسن خلق خطاب كرتے ہیں اور ان كے بعد عربی اور فارسی زبانوں میں نوحہ خوانی اور ماتم داری كی جاتی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ عزاداری امام حسين علیہ السلام كو كويتی شيعوں كے درميان خاص مقام حاصل ہے اور وہ ان دنوں بڑی تعداد میں امام بارگاہوں میں حاضر ہوتے ہیں ۔
انہوں نے كہا كہ كويتی حكومت ان مجالس عزا كے انعقاد میں ہميشہ شيعيان حيدار كرار كی حامی رہی ہے ۔
211305

نظرات بینندگان
captcha