{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق استاد ٫٫ حسن المنصوری ٬٬ نے ايكنا شعبہ سوریہ سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ مجمع قرآن دمشق نے اس شھر میں حفظ اور قرائت قرآن كی كلاسوں كا انتظام كيا ہے ۔
انہوں نے وضاحت كی كہ اس مجمع نے ۶ سال پہلے اپنے كام كا آغاز كيا تھا اور اس وقت تك اس مجمع میں ۳ لڑكے اور ۲ لڑكياں قرآن كريم حفظ كر چكے ہیں ۔
استاد ٫٫ حسن المنصوری ٬٬ نے بتايا كہ اس مجمع میں حفظ قرآن كريم كی كلاسوں كے علاوہ نہج البلاغہ ، خطبہ حضرت زھراء سلام اللہ علیھا ، اور خطبہ حضرت زينب سلام اللہ علیھا كی بھی تدريس كی جاتی ہے ۔
انہوں نے بتايا كہ یہ كلاسیں ہر روز نماز ظہر اور عصر كے بعد منعقد كی جاتی ہیں ۔
212367