{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے مركز اسلامی نيو يارك كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مركز نے عزاداری سيد الشھداء علیہ السلام كا انتظام كيا ہے اور نيو يارك میں مقيم مسلمان عزاداری سيد الشھداء علیہ السلام میں بڑی تعداد میں شركت كرتے ہیں ۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق اس مركز میں ۱۰ جنوری ۲۰۰۸ ء كو عزاداری سيد الشھداء علیہ السلام كا آغاز ہو ا اور یہ عزاداری ۲۰ جنوری تك جاری رہے گی ۔
عزاداری كا یہ پروگرام ہر روز شام ساڑھے ۶ بجے شروع ہو جاتا ہے اور رات ۹ بجے تك جاری رہتا ہے سب سے پہلے نماز مغرب و عشاء با جماعت ادا كی جاتی ہے پھر زيارت عاشورا پڑھی جاتی ہے اس كے بعد حجت الاسلام و المسلمين ٫٫ اسلامی ٬٬ تقرير كرتے ہیں اور آخر میں ماتم داری ہوتی ہے ۔
213209