سيد محمد خاتمی : استاد شہيدی دو شعبوں ، دين و سائنس كے ماہر تھے

IQNA

سيد محمد خاتمی : استاد شہيدی دو شعبوں ، دين و سائنس كے ماہر تھے

16:17 - January 20, 2008
خبر کا کوڈ: 1621855
ادبی گروپ : سيد محمد خاتمی نے استاد جعفر شہيدی كی تشييع جنازہ میں كہا كہ یہ استاد ان محدود لوگوں میں سے تھے جو دين اور سائنس ہر دو شعبوں كے ماہر تھے ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے مطابق آج لغتنامہ دھخدا سنٹر تہران میں استاد جعفر شہيدی كی ياد منانے كے لیے ان كے رفقاء جمع ہیں جن سے خطاب كرتے ہوۓ ايران كے سابق صدر حجة الاسلام و المسلمين سيد محمد خاتمی نے كہا كہ استاد شھيدی ان چند افراد میں سے تھے جنہوں نے سائنس اور دين دو مختلف شعبوں میں اپنا سكہ منوايا تھا اور ان دونوں شعبوں میں خير و بركت كا باعث تھے ۔ انہوں نے كہا كہ اس استاد كے قلمی آثار انتہائی پختہ اور علمی ہیں اور وہ لوگ جو تحقيق میں دقت نظر ركھتے ہیں اور حقائق تك رسائی حاصل كرنا چاہتے ہیں ہمشہ ان كی كتابوں سے مستفيد ہوتے رہیں گے ۔
جناب خاتمی نے مزيد كہا كہ ہمیں اپنی تاريخی اور ثقافتی حيثيت كو پہچاننا چاہیے اور استاد جعفر شہيدی ہمارا ثقافتی سرمایہ ہیں ۔
اس محفل كے ناظم سہيل محمودی نے كہا كہ ڈاكٹر شھيدی نے آئمہ علیھم السلام كے سوانح كے تحقيق پر بہت زحمت كی ہے اور اپنے گہرے علمی اعتقادات كی بنا پر بہت ہی دقيق علمی نكات كی طرف اشارہ كيا ہے انہوں نے كہا كہ ڈاكٹر شھيدی كی جدو جہد كو تاريخ میں ہميشہ زندہ ركھا جاۓ گا ۔
ڈاكٹر شھيدی كی بیٹی ٫٫ شكوفہ شہيدی ٬٬ نے اس اجتماع كے اختتام پر خطاب كرتے ہوۓ قائد انقلاب السامی ، لغتنامہ دھخدا سنٹر ، اسپيكر صدر مملكت ، چيف جسٹس ، پيكنگ يونيورسٹی كے ادبيات فارسی كے پروفيسر اور ڈاكٹروں كا شكریہ ادا كيا ۔ استاد ڈاكٹر سيد جعفر شھيدی كے تدفين میں ملك كی نامور شخصيات نے شركت كی اور انہیں ری شہر میں سپرد خاك كر ديا گيا ہے ۔
213503

نظرات بینندگان
captcha