محفل مرتضیٰ سوسائٹی میں عشرہ محرم كی مجلس سے خطاب كرتے ہوئے مولانا ذكی باقری نے كہا كہ كربلا والوں نے امن واستحكام اور عدل وانصاف كی بقاء كيلئے جنگ كی۔ آپ انسانی حقوق كا تحفظ چاہتے تھے اور فلاح انسانيت كيلئے یہ عظيم جنگ لڑی گئی۔ امام حسين اور انكے رفقاء نے باطل ايوانوں میں حق گوئی كا پيغام پہنچايا اور ظلم وجبر كے مقابلے میں مظلوم كی حمايت كی۔ امام حسين كی عظيم قربانی رہتی دنيا تك مثال بن گئی۔ نارتھ كراچی میں عشرہ محرم كی مجلس سے خطاب كرتے ہوئے مولانا محمد حسين مسعودی نے كہا كہ اہلبيت اطہار نے معاشرتی برائيوں كے خاتمے كيلئے عملی جدوجہد كی اور رہتی دنيا تك كے انسانوں كو پيغام كرديا كہ جب بھی دين پر وقت پڑے تو اپنی جانوں كی پروا كئے بغير ميدان عمل میں نكل آنا۔پاسبان عزا پاكستان كے تحت محل مشہد آركیڈسولجر بازار میں عشرہ محرم كی مجلس سے خطاب كے دوران لكھنئو سے آئے ہوئے عالم دين علامہ عباس رضا نيرنے كہا كہ واقعہ كربلا ظلم و استبداد اور باطل كيخلاف ڈٹ جانے كا نام ہے كيونكہ جب ظلم اپنی حد سے بڑھا تو نواسہ رسول نے ظالم وجابر حكمرانوں كيخلاف علم جہاد بلند كيا۔جعفر طيار سوسائٹی میں عشرہ محرم كی مجلس سے خطاب كرتے ہوئے ڈاكٹر حسين رضوی نے كہا كہ امام عالی مقام كی پوری زندگی خدا كی عبادت و رياضت میں گزری اورآپ نے اپنی جان بھی دين پر قربان كی، آپ كی كاوشوں كا مقصد دين اسلام كی سربلندی ، استحكام اور مخلوق خدا كی خدمت تھا۔ آج دنيا آپ كی تعليمات پر عمل كرے تو دنيا بھر میں اسلام كا پرچم سر بلند ہوسكتا ہے۔ شيعہ علماء كونسل پاكستان كے تحت مركزی امام بارگاہ جعفر طيار سوسائٹی میں عشرہ محرم كی مجلس سے خطاب كے دوران مولانا ذوالفقار جعفری نے كہا كہ حسين ابن علی نے اپنا سب كچھ قربان كركے دين كو زندہ و جاويد كيا اور دين كی بنيادوں كو مستحكم كركے باطل نظریہ كو شكست فاش دی۔ امامیہ دارالافتاء شريعت بورڈ كی جانب سے مسجد ايلياء پير كالونی میں عشرہ محرم كی مجلس سے خطاب كے دوران مولانا عزادار حسين نے كہا كہ معركہ كربلا نے حق وباطل كے فرق كو ہميشہ كيلئے واضح كرديا ۔ امام حسين كا پيغام درس حريت ہے اور زندگی بھر كے انسانوں كيلئے رہنمائی اور سنہری اصول فراہم كرتا رہے گا۔ نيو كراچی میں عشرہ محرم كی مجلس سے خطاب كے دوران مولانا غلام رضا جعفری نے كہا كہ يوم عاشور ظالم سے نفرت اور مظلوم كی حمايت كا دن ہے كيونكہ ظلم اور ناانصافيوں كے خاتمے كيلئے امام حسين نے اپنے سے بڑے لشكر كيساتھ جنگ كركے دين اسلام كو ہميشہ كيلئے سربلند كرديا۔مختلف مقامات پر عشرہ محرم الحرام كی مجالس سے خطاب كرتے ہوئے علامہ وقار حسن تقوی نے كہا كہ اسلام ظلم وجبر سے نہیں بلكہ سيرت وكردار سے پھيلا ہے۔گلبہار میں عشرہ محرم كی مجلس سے خطاب كرتے ہوئے علامہ جعفر رضا نقوی نے كہا كہ رسول اكرمﷺ نے واضح طورپر كہا كہ ميرے بعد قرآن اور ميری سنّت سے وابستہ رہو گے تو گمراہی سے بچے رہوگے لہٰذا ضروری ہے كہ ہم ان مقدس ہستيوں كی پيروی كریں جنكی محبت كا حكم ديا گيا ہے۔ انہوں نے كہا كہ احكام خدا وندی اور بزرگان دين كے سنہری اصولوں كو اپنا كر ہم اپنے مسائل حل كرسكتے ہیں۔