{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ گيلان كی رپورٹ كے مطابق ايران كے شہر آستانہ اشرفیہ میں ادارہ تبليغات اسلامی كے سربراہ حجت الاسلام و المسلمين سياوش تائب شالمانی نے علما كے اجتماع سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ اسكولوں اور سركاری دفاتر میں نماز كی ترويج ضروری امر ہے اور نماز كا قيام مومنين كی زمين پر حاكميت كی علامت ہے ۔
انہوں نے كہا كہ نماز بہت ہی عظيم عبادت ہے اور اس سے خاندان كی بہت ساری سماجی مشكلات سے چھٹكارا دلايا جا سكتا ہے انہوں نے مزيد كہا كہ نماز كے قيام كی تبليغ كو عصری تقاضوں كے مطابق ہونا چاہیے اور ہماری اولاد كی سعادت بھی اس ستون دين يعنی نماز كے قيام میں مضمر ہے لہذا ہمیں چاہیے كہ بچوں اور جوانوں كو نماز كی مٹھاس سے آشنا كروائیں اور نماز كے قيام كو معاشرے میں عام كریں ۔
214554