الجزائر میں قرآنی تعليم كے اسلوب پر عالمی سيمينار

IQNA

الجزائر میں قرآنی تعليم كے اسلوب پر عالمی سيمينار

10:56 - January 23, 2008
خبر کا کوڈ: 1622800
بين الاقواقی گروپ : الجزائر كے مشرق میں واقع شہر قسطنطينہ میں قرآنی تعليم كے اسلوب پر دوسرا عالمی سيمينار منعقد كيا جا رہا ہے
۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق سعودی عرب كی بين الاقوامی اسلامی خبر رساں ايجنسی نے كہا ہے كہ اس سيمينار میں جس كا نام ٫٫ نحو منہج متكامل للتعليم القرآن ٬٬ ركھا گيا ہے اس میں دنيا كے مختلف ممالك سے جيسے مصر ، سوریہ ، سعودی عرب ، مراكش سے مندوبين شركت كر رہے ہیں ۔
الجزائر كے صدر مملكت ٫٫ عبد العزيز بوتفليفہ ٬٬ بھی اس سيمينار میں خطاب كریں گے ، ياد رہے كہ یہ سيمينار قسطنطينہ كی مسجد ٫٫ امير عبد القادر ٬٬ میں منعقد كيا جاۓ گا ۔
214975
نظرات بینندگان
captcha