{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق نجف اشرف میں پوليس كے سربراہ ٫٫ عبد الكريم مصطفی ٬٬ نے بتايا كہ دہشت گرد ٹولے نے گذشتہ روز ۲۵ جنوری ۲۰۰۸ ء كو ايك حملے میں آيت اللہ العظمی سيستانی كے كربلا میں نمائندے ٫٫ شيخ عبد المہدی الكربلائی ٬٬ كو قتل كرنے كی كوشش كی ليكن خوش قسمتی سے وہ اس حملے میں بال بال بچ گۓ ۔
انہوں نے وضاحت كی كہ پوليس كی بھاری نفری نجف اشرف میں حرم امام علی علیہ السلام اور شيعہ مراجع كے دفاتر كے اطراف میں متعين ہے ۔
عبد الكريم مصطفی نے بتايا كہ نجف اشرف كی پوليس كو یہ اطلاعات ملی ہیں كہ ايك دہشت گرد ٹولہ حرم امام علی علیہ السلام اور دينی مراجع كے دفاتر پر حملہ كرنا چاہتا ہے تاكہ اس شہر كے امن كو تباہ كر كے مذھبی منافرت ايجاد كرے ۔
ياد رہے كہ گذشتہ روز ۲۵ جنوری ۲۰۰۸ ء كو ايك دہشت گرد نے كربلا میں آيت اللہ العظمی سيستانی كے نمائندے پر حملہ كيا اس حملے كے نتيجے میں ان كے دو ساتھی شھيد ہوۓ ليكن وہ خود بال بال بچ گۓ ۔
216424