{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اردبيل كے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمين ٫٫ عاملی ٬٬ نے گذشتہ ہفتے نماز جمعہ كے خطبوں میں غزہ كی پٹی میں اسرائيلی جارحيت كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ دشمن كا اصلی ہدف ملت فلسطين كو ان كی سر زمين سے نكال باہر كرنا ہے ۔
انہوں نے كہا كہ دشمن اپنے مظالم كے ذريعے ملت فلسطين كو تدريجی موت كی طرف دھكيل رہا ہے ۔
جناب عاملی نے مزيد كہا كہ جن ممالك نے امريكہ سے تعلقات استوار كیۓ ہوۓ ہیں اور اسرائيل كو اپنے ملك میں سفارت خانہ اور علمی مراكز قائم كرنے كی اجازت دے ركھی ہے وہ اسرائيل كے مظالم میں اس كے شريك ہیں انہوں نے مسلم ممالك سے مطالبہ كيا كہ وہ مسلمانوں كی نسل كشی پر خاموش تماشائی نہ بنیں رہیں ۔
ياد رہے كہ گذشتہ نماز جمعہ كے بعد اردبيل كے لوگوں نے اسرائيلی مظالم كے خلاف مظاہرہ كيا اور اسرائيل كی شديد مذمت كی ۔
216405