بلجئيم میں اسلامی ثقافتی سنٹر ٫٫ السنة ٬٬ كی تاسيس

IQNA

بلجئيم میں اسلامی ثقافتی سنٹر ٫٫ السنة ٬٬ كی تاسيس

9:38 - January 30, 2008
خبر کا کوڈ: 1624720
بين الاقوامی گروپ : بلجئيم میں مقيم مراكشی نژاد باشندوں كے تعاون سے اسلامی ثقافتی سنٹر ٫٫ السنة ٬٬ كی تاسيس كی گئی ہے ۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق Lematin >> <<نے لكھا ہے كہ یہ اسلامی سنٹر بروكسل سے ۸۰ كلو میٹر كے فاصلے پر واقع << wargerm >> میں تاسيس كيا گيا ہے ، اس سنٹر كی افتتاحی تقريب میں مراكشی اتحاد كے جنرل سيكرٹری عبد اللہ ، مراكش يوسوف مراكش كے كونسلیٹ محمد بن علی اور اس شہر كے مئير نے شركت كی ۔ مراكشی اتحاد كے جنرل سيكرٹری عبد اللہ يوسوف نے اس سنٹر كی تاسيس كا مقصد مسلم اور غير مسلم معاشرے میں اچھے برتاٶ كو فروغ دينا بيان كيا ہے ۔
انہوں نے كہا كہ اس سنٹر كو اس شہر كی لوكل گورنمنٹ نے رجسٹر كر ديا ہے جو اس سنٹر كے بانيان كے لیے حوصلہ افزائی كا سبب ہے ، اس سنٹر كے ذريعہ مراكشی باشندے بلجئيم میں رہتے ہوۓ ثقافتی تشخص كو محفوظ ركھ سكیں گے اور ان كے اور بلجئيم كے عوام كے مابين بہتر تعلقات استوار كرنے میں بھی مدد ملے گی ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مراكشی حكومت اور بلجئيم حكومت كے درميان كچھ معاہدے طے پاۓ ہیں جن كے تحت یہ سنٹر بھی ان معاہدوں میں اچھا كردار ادا كر سكتا ہے ۔ اس سنٹر میں تعليمی كلاسوں اور نماز كے لیے ہال بھی تعمير كيا گيا ہے جس میں ہزاروں نمازيوں كے لیے جگہ موجود ہے اور كلاسوں میں بھی عربی اور اسلامی تعليم كے لیے خاطر خواہ اہتمام كيا گيا ہے ۔
217254
نظرات بینندگان
captcha