معروف مسلمان دانشور اور فقیہ علامہ حلّی كی وفات

IQNA

معروف مسلمان دانشور اور فقیہ علامہ حلّی كی وفات

11:25 - January 30, 2008
خبر کا کوڈ: 1624815
21 محرم سنہ 726 ھ ق كو معروف مسلمان دانشور اور فقیہ علامہ حلّی نے وفات پائی ۔

21 محرم سنہ 726 ھ ق كو معروف مسلمان دانشور اور فقیہ علامہ حلّی نے وفات پائی ۔ آپ عراق كے شہر حلہ كے رہنے والے تھے ۔ آپ كے والد سديد الدين علی كا شمار بھی اس زمانے كے مشہور دانشوروں اور فقہا میں ہوتا تھا ۔ علامہ حلّی نے بچپن سے ہی قرآن اور دينی علوم كی تعليم حاصل كرنا شروع كردی تھی اس زمانے كے مختلف علوم ابتدا میں اپنے والد اور پھر عظيم دانشوروں جيسے خواجہ نصيرالدين طوسی كے زير سایہ حاصل كئے ۔ اس كے كچھ عرصے كے بعد علامہ حلی اجتہاد كے درجے پر فائز ہوگئے ۔ ان كے جملہ آثار میں تذكرۃ الفقہا ، نہج الايمان اور منتہی المطالب خاص طور سے قابل ذكر ہیں
نظرات بینندگان
captcha