{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے بين الاقوامی خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جناب طنطاوی نے كہا : اسلام ، اديان آسمانی كے درميان اچھے تعلقات كے فروغ كی تاكيد كرتا ہے اور دينی عقائد میں اختلاف اديان آسمانی كے درميان خوشگوار تعلقات میں مانع نہیں ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ جو ممالك صلح اور آشتی كے حامی ہیں ان میں ترقی كی شرح ان ممالك كی نسبت زيادہ ہے جن میں داخلی خلفشار اور جنگ كا ماحول ہے ۔
جناب طنطاوی نے تھائی لينڈ كے وزير اعظم كے مشير ٫٫ دی سونتی ٬٬ سے ملاقات میں كہا كہ اختلاف اور داخلی خلفشار جہاں كہیں بھی ہوں اس سے نا خوشگوار نتائج سامنے آتے ہیں ۔
217510