كتاب ٫٫ الغدير ٬٬ كے جديد ترجمہ كی آئندہ سال اشاعت
فن گروپ : ٫٫ علامہ امينی ٬٬ كی مشہور زمانہ كتاب ٫٫ الغدير ٬٬ كا ترجمہ چھ سال كے بعد آئندہ سال تك مكمل ہو جاۓ گا یہ ترجمہ سيد ابو القاسم حسينی ژرفا كر رہے ہیں ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق رائٹر اور دينی متون كے مترجم سيد ابو القاسم حسينی ژرفا نے كہا كہ اس كتاب كا پہلا ترجمہ عربی متن سے ہم آھنگ نہیں ہے ۔
انہوں نے كہا كہ اس ترجمے میں مختلف علوم ادبياتی ۳۰ سالہ تجربے سے استفادہ كيا گيا ہے اور یہ ترجمہ نسل جوان كے لیے مفيد ہو گا ۔
جناب ژرفا نے بتايا كہ اس ترجمے میں ۶ سال كا عرصہ لگے گا اور اميد ہے كہ آئندہ سال تك مكمل ہو جاۓ گا ۔