جمہوریہ آذربائيجان میں مكتب حفظ قرآن كا تعارف

IQNA

جمہوریہ آذربائيجان میں مكتب حفظ قرآن كا تعارف

10:51 - February 06, 2008
خبر کا کوڈ: 1626923
قرآنی سرگرمياں گروپ : جمہوریہ آذربائيجان كے شہر ٫٫ شكی ٬٬ میں ۱۹۹۲ كو اس مكتب حفظ قرآن كی تاسيس كی گی اور اس كی تاسيس میں تركی سے آذربائيجان میں آۓ ہوۓ حفاظ پيش پيش تھے ابتداء میں اس مكتب میں طلباء كی تعداد ۱۵ تھی ۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ باكو كی رپورٹ كے مطابق یہ مكتب كچھ عرصے كے بعد حفظ قرآن كے ايك دينی مدرسے میں تبديل ہو گيا اور اس وقت یہ مدرسہ اپنے كام میں ايك بے نظير مدرسہ ہے ۔

۱۹۹۳ ء میں اس مدرسے میں طلاب كی تعداد ۲۶ طلباء تك پہنچ گئی اور ۱۹۹۵ ء میں اس مدرسے كے دو طالب علم ٫٫ رحمان نوری اف ٬٬ اور ٫٫ آنار سلمان اف ٬٬ جمہوریہ آذربائيجان كی نمائندگی كرتے ہوۓ حفظ قرآن كے بين الاقوامی مقابلوں میں شريك ہوۓ ۔

اس وقت جمہوریہ آذربائيجان میں حفاظ قرآن كريم كی تعداد ۱۴۱ ہے كہ جن میں سے اكثريت نے اسلامی جمہوریہ ايران ، تركی ، روس اور متحدہ عرب امارات سے حفظ قرآن كريم كی تعليم حاصل كی ہے جبكہ آذربائيجان كی ۴ با پردہ خواتين میں حافظہ قرآن ہیں ۔

ياد رہے كہ شھر ٫٫ شكی ٬٬ جمہوریہ آذربائيجان كے ان شہروں میں سے ايك ہے كہ جہاں كی زيادہ تر آبادی اہل سنت ہے ۔

219771

نظرات بینندگان
captcha