{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق آستانہ قدس رضوی كا علوم قرآن و حديث تعليمی ادارہ ، معاشرہ میں قرآنی ثقافت كی ترويج اور نشر و اشاعت اور قرآن و عترت كے حبداروں كی دينی تعليمات سے بہتر آشنائی كے مقصد كی تكميل كے لیے انٹر نیٹ پر پہلی مرتبہ ٫٫ ہمای رحمت ٬٬ كے عنوان سے مقابلہ منعقد كر رہا ہے ۔
یہ مقابلہ ۲۰ سوالوں پر مشتمل ہے ، سوالات ابجيكٹو صورت میں ہوں گے ۔ یہ سوالات صرف قرآن كی دس آيات سے مآخوذ ہیں اس مقابلے میں شركت كے خواہشمند حضرات اس سائیٹ كی طرف رجوع كریں :
http :// www / razavi . tv
مقابلہ میں شركت كرنے كے لیے آخری تاريخ ۲۰ مارچ ۲۰۰۸ ء ہے اور صحيح جوابات ارسال كرنے والے افراد كے درميان قرعہ كشی ۲۶ مارچ ۲۰۰۸ ء كو عيد ميلاد النبی اور امام صادق علیہ السلام كے ميلاد مسعود كے موقع پر كی جاۓ گی ۔
219910