شھيد مطہری كی كتاب ٫٫ عدل الہی ٬٬ كی ازبكستان میں تقريب رو نمائی

IQNA

شھيد مطہری كی كتاب ٫٫ عدل الہی ٬٬ كی ازبكستان میں تقريب رو نمائی

9:41 - February 07, 2008
خبر کا کوڈ: 1627165
بين الاقوامی گروپ : شہيد مطہری كی كتاب ٫٫ عدل الہی ٬٬ جس كا ترجمہ ازبكی زبان میں ٫٫ جعفر محمد خالمٶمن اف ٬٬ نے كيا ہے كی تاشكند میں تقريب رونمائی ہوئی
۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق شھيد مطہری كی شاہكار كتاب ٫٫ عدل الہی ٬٬ آخری چند عشروں میں دنيا كے ثقافتی حلقوں میں بہت زيادہ مقبول ہوئی ۔
یہ كتاب تاشكند میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سنٹر كی كوششوں سے ازبكی زبان میں ترجمہ ہوئی اور ٫٫ الہدی ٬٬ پبلشرز نے اسے شائع كيا ہے ۔ یہ پبلشنگ ادارہ ثقافت و ارتباطات اسلامی سے وابستہ ہے ۔
تاشكند میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كے انچارج ٫٫ حبيب اللہ صفر زادہ ٬٬ نے اس كتاب پر ايك مقدمہ لكھا ہے بے شك شھيد مطہری كا ملت ايران اور علاقے كے مسلمانوں پر بہت بڑا حق ہے كيونكہ انہوں نے دينی افكار كو دينی مراكز اور يونيورسٹيوں میں پہنچايا ۔
كتاب عدل الہی كا ازبكی زبان میں ترجمہ ازبكستان كے علمی حلقوں میں بہت پسند كيا گيا ہے ۔
جناب صفر زادہ نے بتايا كہ شھيد مطہری كی دو مزيد كتابوں كے ازبكی زبان میں ترجمے اس سال كے آخر تك مكمل ہو جائیں گے ، اور وہ كتابیں شائع ہو كر بازار میں آجائیں گی
ان دو كتابوں كے نام یہ ہیں
۱ : داستان راستان
۲ : تماشاگہ راز
220316

نظرات بینندگان
captcha