جليل القدر فقیہ اور عظيم استاد آيت اللہ ٫٫ سيد مہدی درچہ ای ٬٬ كی رحلت ﴿۱۳۲۳ ھجری شمسی﴾

IQNA

جليل القدر فقیہ اور عظيم استاد آيت اللہ ٫٫ سيد مہدی درچہ ای ٬٬ كی رحلت ﴿۱۳۲۳ ھجری شمسی﴾

12:04 - February 23, 2008
خبر کا کوڈ: 1631495
آيت اللہ سيد مہدی بن سيد مرتضی درچہ ای تقريبا سنہ ۱۲۳۲ ھجری شمسی بمطابق ۱۲۷۰ ھجری قمری كو اصفہان میں پيدا ہوۓ –وہ اصفہان كے مشہور عالم دين سيد محمد باقر درچہ ای كے چھوٹے بھائی تھے –

سيد مہدی نے اصفہان اور نجف اشرف میں تعليم حاصل كی اور علم كے اعلی مراتب طے كرنے كے بعد وہ اصفہان میں تعليم دينے میں مصروف ہو گۓ –ان كا شمار اپنے زمانے كے عظيم فقہاء میں ہوتا تھا اور وہ علم اصول میں نھايت مہارت ركھتے تھے –آيت اللہ سيد مہدی درچہ ای نے سالہا سال تعليم دينے میں صرف كیے –وہ زندگی كے آخری حصے میں اصفہان كے جامع الشرائط اور اعلم مجتہد بن كر ابھرے ليكن اس كے باوجود انہوں نے انتہائی سادہ اور زہد و قناعت پر مشتمل زندگی گزاری - آخر كار اس عالم دين نے ۴ اسفند سنہ ۱۳۲۳ ھجری شمسی بمطابق ۱۰ ربيع الاول سنہ ۱۳٦۴ ھجری قمری كو ۹۱ سال كی عمر میں وفات پائی اور انہیں قبرستان تخت فولاد میں ان كے بڑے بھائی كے جوار میں سپرد خاك كر ديا گيا -
نظرات بینندگان
captcha