مزار شريف میں" شفاء" نامی قرآنی مٶسسہ كا افتتاح

IQNA

مزار شريف میں" شفاء" نامی قرآنی مٶسسہ كا افتتاح

12:27 - February 24, 2008
خبر کا کوڈ: 1631841
بين الاقوامی گروپ : افغانستان كے شہر مزار شريف میں قرآنی تعليم كے فروغ كے لیے ٫٫ شفاء ٬٬ نامی ايك مٶسسہ كا افتتاح كيا گيا ہے ۔

{ ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ خراسان رضوی كی نے خبر رساں ايجنسی صداۓ افغان كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مٶسسہ علوم قرآنی ٫٫ شفا ٬٬ كے انچارج سيد ٫٫ فضل اللہ قدسی ٬٬ نے بتايا كہ قرآنی علوم اور قرآنی ثقافت كی ترويج كے لیے یہ مٶسسہ معرض وجود میں آيا ہے اور اس مٶسسہ كے افتتاح میں علماء كرام اور علوم قرآنی كے اساتذہ نے بھر پور كردار ادا كيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس قرآنی مركز كے ذمہ دار افراد كوشش كریں گے كہ وہ جوانوں كے لیے مناسب قرآنی تعليم كا انتظام كریں ۔ انہوں نے خبر دی كہ تربيت معلم كا كورس شروع ہو چكا ہے اور اس كا مقصد اساتذہ كی علمی قابليت میں اضافہ كرنا ہے اور اس كورس میں ۱۳۰ خواتين و حضرات شركت كر رہے ہیں ۔
انہوں نے وضاحت كی كہ مٶسسہ علوم قرآنی ٫٫ شفا ٬٬ عنقريب علوم قرآنی پر ايك مجلہ شائع كرے گا ۔
225872

نظرات بینندگان
captcha