{ ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق ان مقابلوں میں سعودی عرب ، افغانستان ، سوریہ ، پاكستان ، ھند ، عراق ، ايران ، انڈونيشيا اور ملائشيا كے نمائندے شركت كر رہے ہیں ۔
ان مقابلوں میں ۹۰ خواتين و حضرات شركت كر رہے ہیں اور یہ مقابلے تين دن تك جاری رہیں گے اور پہلی مرتبہ ان مقابلوں كا ميزبان مشہد مقدس ہے ۔
اور یہ مقابلے مفاہيم ، تلاوت ، ترتيل اور حفظ قرآن مجيد كے موضوعات پر ہو رہے ہیں ۔
ان مقابلوں كا اہتمام مركز جھانی علوم اسلامی شعبہ مشہد مقدس نے كيا ہے اور یہ مقابلے خراسان رضوی كے دفتر تبليغات اسلامی میں منعقد ہو رہے ہیں ۔
ياد رہے كہ اسی سلسلے كے ابتدائی دور كے مقابلے كچھ عرصہ پہلے قم میں منعقد ہوۓ تھے ۔225905