{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے روزنامہ ٫٫ خليج ٹائمز ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بحرين كے مسلمانوں نے ۲۰۰۶ ء میں بھی ڈنمارك كے اخبارات میں پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كے توھين آميز خاكوں كی اشاعت پر ڈنمارك كی مصنوعات كا بائيكاٹ كر ديا تھا اور ان خاكوں كی دوبارہ اشاعت پر بحرينی مسلمانوں نے ڈنمارك كی مصنوعات كا ايك مرتبہ پھر بائيكاٹ كر ديا ہے ۔ وہاں كے مسلمان دوسرے ممالك كی اشياء سے استفادہ كر رہے ہیں ۔
ياد رہے كہ پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كے توھين آميز خاكوں كی اشاعت كے بعد مصر اور يمن میں بھی ڈنمارك كی مصنوعات كی مانگ میں واضح كمی آئی ہے ۔
226848