بين الاقوامی گروپ :: ۱۱ مارچ ۲۰۰۸ ء كو ھالينڈ میں ٫٫ محمد عبد المحسن الخرافی ٬٬ نامی اسلامی ثقافتی سنٹر كا افتتاح ہوا ، اس افتتاحی تقريب میں ھالينڈ میں كويت كے سفير نے بھی شركت كی ۔ {ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے << kuna >> كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ سنٹر مسجد ، لائبريری ، كانفرنس ھال ، بچوں كے لیے پارك اور كمسنی بچوں كے لیے مخصوص دينی مدرسے پر مشتمل ہے ۔