اسپين میں مسلمانوں كو مساجد كی كمی كی وجہ سے مشكلات كا سامنا

IQNA

اسپين میں مسلمانوں كو مساجد كی كمی كی وجہ سے مشكلات كا سامنا

13:01 - March 18, 2008
خبر کا کوڈ: 1638473
بين الاقوامی گروپ : اسپين كے شہر ٫٫ ليدا ٬٬ میں اسلامی انجمن كے نائب مدير نے سرمایے كی كمی اور حكومت اسپين كی مخالفت كو اس ملك میں مساجد كی كمی كے اسباب میں سے قرار ديا ہے ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے ٫٫ اسلام آن لائن ٬٬ سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اسپين كے شمال مشرق میں واقع شہر ٫٫ ليدا ٬٬ كی اسلامی انجمن كے نائب صدر نے بتايا كہ اسپين میں مساجد كی كمی كی وجہ سے وہاں كے مسلمان روزانہ كی نمازوں اور جمعہ كی نماز كے لیے غير مناسب جگہوں سے استفادہ كرتے ہیں ۔
انہوں نے كہا كہ اسپين كی ۴۰ ملين آبادی میں سے ۵۔۱ ملين مسلمان ہیں اور مسلمانوں كو يومیہ نمازوں اور نماز جمعہ كے لیے مساجد كی اشد ضرورت ہے ۔
ياد رہے كہ ۱۴۹۲ ء كو اسپين میں مسلمانوں كی شكست كے بعد وہاں پر موجود مساجد كو كليساء میں تبديل كر ديا گيا تھا يا نابود كر ديا گيا تھا ۔
234237

نظرات بینندگان
captcha