مفتی قدس نے فلسطين كے عوام كو وحدت و اتحاد كی دعوت دی

IQNA

مفتی قدس نے فلسطين كے عوام كو وحدت و اتحاد كی دعوت دی

12:08 - April 09, 2008
خبر کا کوڈ: 1641536
بين الاقوامی گرپ: مفتی قدس ''شيخ محمد حسين'' نے فلسطينی گروہوں سے درخواست كی كہ وہ اپنی صفوں كے اندر اتحاد اور وحدت كو مستحكم كریں.
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے معا سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مفتی قدس شيخ محمد حسين نے كہا كہ غاصب اسرائيل افواج كی طرف سے فلسطين كے لوگوں پر وحشيانہ حملے جاری ہیں اور انھوں نے فلسطينی بستيوں كا محاصرہ كر كے مظلوم فلسطينيوں كا اپنے خاندان اور اپنے ہم وطنوں سے رابطہ منقطع كر ديا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ شھر مقدس قدس فلسطين كا دل ہے اور یہی شہر اسرائيل كی ظالمانہ كاروائيوں كا مركز ہے كيونكہ مسجد الاقصی اور مسلمانوں كے مقدس مقامات اسی شھرمیں ہیں اور اس مقدس مسجد كے اطراف میں اسرائيلی افواج مسلمانوں كے گھروں كو منھدم كر رہی ہیں ۔ شيخ محمد حسين نے وضاحت كی كہ مسجد الاقصی كے اطراف میں اسرائيلی كاروائيوں كا مقصد اس مقدس شھر كی عربی اور اسلامی شناخت كو ختم كرنا ہے۔ اس كے مقابلے میں فلسطينی مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ اتحاد و وحدت سے اپنی سرزمين كا دفاع كریں۔
237416
نظرات بینندگان
captcha