بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے سعودی عرب كی خبررساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سوڈان میں ھالينڈ كے سفير نے كہا كہ ھالينڈ كی حكومت اور لوگ اديان الھی كے مقدسات كی توھين كی مذمت كرتے ہیں اور مختلف اديان كے درميان خوشگوار تعلقات كے قائل ہیں۔ سوڈان كے وزير خارجہ نے بھی تمام اديان كے مقدسات كے احترام كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے تاكيد كی كہ اس قسم كے توھين آميز اقدامات كا تكرار نہیں ہونا چاہیے۔ اس ملاقات میں ھالينڈ كے وزير دفاع كے سوڈان كے دورے كے حوالے سے بھی امور زيرغور آئے۔
237731