بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا '' نے ملك كے شمال مغربی علاقے سے نقل كيا ہے كہ جناب كاظم مقدم كی تاليف كردہ كتاب احكام استخارہ كا پہلاایڈيشن زيور طبع سے آراستہ ہو كر ۵۰۰۰ كی تعداد میں منظر عام پر آ گيا ہے اور مذكورہ كتاب كو ارومیہ كی قرآنی نمائش میں پيش كيا گيا ہے یہ كتاب دو ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلے باب میں مصنف نے استخارہ كی اقسام، معصومين كا استخاره كثيرالاستخارہ ، استخارہ پرعمل اور استخارہ میں غوروفكر كرنے اور دوسرے باب میں استخارہ كی فضيلت بيان كی ہے۔
مولف نے كتاب استخارہ میں امام صادق علیہ اسلام كی روايت نقل كی ہے كہ خداوند عالم نے فرمايا كہ جو ميرے فيصلے پر راضی نہ ہو اور ميری نعمتوں پر شكر نہ كرئے اور ميری طرف سے نازل ہونے والی مصيبتوں پر صبر نہ كرئےوہ ميرے علاوہ كوئی اور خدا تلاش كرے اور جو ميرے فيصلے پر راضی ہو ميری نعمتوں پر شكر كرتا ہو اور ميری طرف سے نازل ہونے والی بلاؤں پر صبر كرے میں اس كا نام صديقين میں لكھ دونگا۔ نيز امام جعفر صادق نے فرمايا سب سے عقل مند وہ انسان ہے جو پروردگار كے فيصلے پر راضی ہو۔
238690