ايران كے صوبھ فارس كے شھر لامرد میں محفل قرآن كا انعقاد

IQNA

ايران كے صوبھ فارس كے شھر لامرد میں محفل قرآن كا انعقاد

11:54 - April 15, 2008
خبر کا کوڈ: 1643233
قرآنی سرگرمياں گروپ: گزشتہ رات ۱۳ اپريل ۲۰۰۸ء كو صوبھ فارس كے شھر لامرد میں ايك قرآنی محفل منعقد كی گئی اس محفل كا اہتمام ادارہ تبليغات اسلامی نے كيا تھا اور اس میں ممتاز قرّاء نے شركت كی۔
بين الاقوامی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ فارس كی رپورٹ كے مطابق اس روحانی محفل میں ممتاز قرّاء'' مھدی شيخ لو'' ، '' عبدالحميد غريب نواز'' اور شھر لامرد كے چند قرّاء اور اس شھر كے لوگوں نے بڑی تعداد میں شركت كی۔
اس محفل میں حافظ قرآن ''قرہ شيخ لو'' نے خطاب كرتے ہوئے جوانوں كو تاكيد كی كہ وہ قرآنی مفاھيم پر خصوصی توجہ دیں اور قرآن مجيد كے مطالعے كے لئے خصوصی وقت نكالیں اور ہر كام خدا كے لئے انجام دیں اس كے علاوہ اس محفل میں تمام قراء اور حفاظ كرام نے قرآن مجيد كی تلاوت كی۔
239759
نظرات بینندگان
captcha